یومِ پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ آج ہوگی

March 23, 2022

یومِ پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ آج اسلام آباد میں ہوگی، جس میں تینوں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دستے حصہ لیں گے۔

وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور تینوںمسلح افواج کے سربراہ بھی یوم پاکستان کی پریڈمیں خصوصی شرکت کریں گے۔

اسلام آباد میں جدید ترین جے ٹین جنگی طیاروں کا فلائی پاسٹ اور ایوی ایشن فلائی پاسٹ بھی ہوگا۔ پریڈ میں آرمرڈ کور، آرٹلری اور ایئر ڈیفنس انجینیرز کے دستے دشمن پر ہیبت طاری کرنے والے سامانِ حرب کے ساتھ حصہ لیں گے اور ایس ایس جی کے کمانڈوز فری فال کا مظاہرہ کریں گے۔

چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ثقافتی فلوٹس بھی تقریب کو چار چاند لگائیں گے۔

او آئی سی کے وزرائے خارجہ کو بھی یومِ پاکستان پریڈ میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔