ہارٹ سرجری سے صحتیابی کے بعد سنیل گروور کی کام پر واپسی

March 23, 2022

معروف بھارتی کامیڈین اور اداکار سنیل گروور کامیاب ہارٹ سرجری کے بعد صحتیاب ہوگئے ہیں اور اب اُن کی دوبارہ کام پر واپسی بھی ہوگئی۔

اداکار نے بھارتی شہر رشی کیش میں شُوٹنگ کا آغاز کردیا ہے، رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سنیل صحت مند ہیں اور ڈاکٹروں کی بتائی ہدایات پر عمل کررہے ہیں۔

حال ہی میں کامیڈین نے دہلی میں ایک تقریب میں شرکت کی اور پرفارم بھی کیا، انہوں نے وزارتِ ثقافت کے زیر اہتمام اس پروگرام میں ارمان ملک، دھوانی بھانوشالی، اور کمار وشواس جیسے دیگر فنکاروں کی پرفارمنس دیکھی۔

44 سالہ سنیل گروور کو شہرت کپل شرما کے ساتھ شو کے دوران اپنا ہنر دکھانے سے ملی، اس میں وہ ’ ڈاکٹر گولاٹی ‘ کے کردار سے مشہور ہوئے اور شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا ۔