پاکستان میں مزید 3 کورونا مریض فوت

March 25, 2022


پاکستان میں پانچویں لہر کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی آئی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 47 ویں نمبر پر آ چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 10 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 3 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 329 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 42 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 336 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 23 ہزار 401 ہو چکی ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 10 فیصد ریکارڈ کی گئی


ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 8 ہزار 347 زیرِ علاج مریضوں میں سے 446 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 14 لاکھ 84 ہزار 718 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 29 ہزار 790 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 72 لاکھ 97 ہزار 869 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 74 ہزار 467 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 93 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 4 ہزار 697 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 551 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 18 ہزار 838 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 309 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 35 ہزار 6 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 22 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 238 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 792 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 467 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 378 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 688 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔