ماڈلز کا انتخاب کرنے کے لیے کوئی معیار نہیں رہا، نادیہ حسین

March 25, 2022

نادیہ حسین، فائل فوٹو

معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کا خیال ہے کہ آج کل کی بہت سی نوجوان فیشن ماڈلز کی کلاس یا کوئی متاثر کن شخصیت نہیں ہے،ماڈلز کا انتخاب کرنے کے لیے کوئی معیار نہیں رہا۔

نادیہ حسین نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں اُنہوں نے آج کل کے فیشن ماڈلز کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ’پہلے تقریباََ 70 سے 80 فیصد ماڈلز تعلیم یافتہ گھرانوں سے تعلق رکھتے تھے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’اس کے بعد ہر قسم کی لڑکیاں اس پیشے کا حصّہ بن گئیں، یہاں تک کہ کونسل کے اراکین کو بھی اس بات کی پرواہ نہیں کہ وہ ان پڑھ ہیں یا ان کا قد ماڈلنگ کے حساب سے مناسب نہیں ہے‘۔

اُنہوں نےکہا کہ’اب فیشن ماڈلز کا انتخاب کرنے کے لیے کوئی معیار نہیں رہا‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’آپ یہ بتائیں کہ ایک ساتھ 40 ماڈل کہاں سے ملیں گے؟‘

نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ’ پہلے ایک شو کے لیے صرف 20 ماڈلز کو منتخب کیا جاتا تھا‘۔

اُنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ’ نئی ماڈلز تعلیم یافتہ نہیں ہیں، ان کی کوئی کلاس یا شخصیت نظر نہیں آتی‘۔

خیال رہے کہ نادیہ حسین کو پاکستان کی اب تک کی بہترین فیشن ماڈلز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

بعد ازاں انہوں نے کئی ڈراموں میں اداکاری بھی کی اور متعدد شوز کی میزبانی بھی کی۔