وزیراعظم کا رات گئے قوم کو آڈیو پیغام

March 27, 2022


وزیراعظم عمران خان نے عوام سے جلد از جلد اسلام آباد پہنچنے کی اپیل کردی۔

رات گئے اپنے آڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج جو جلسہ ہورہا ہے، یہ تحریک انصاف کی نہیں، پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلسے پر پہنچنے والے شہری جلدی نکلیں، کیونکہ سڑکوں پر رش ہوگا، خوف ہے کہ آپ وقت پر نہ پہنچ پائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج ہم پاکستان کی تاریخ بنانے نکلے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد میں جلسہ کر رہی ہے جس سے وزیراعظم عمرانخان خطاب کریں گے۔

پریڈ گراؤنڈ میں آج ہونے والے جلسے میں 36 کنٹینرز کی مدد سے اسٹیج تیار کیا گیا ہے، مرکزی قیادت کے لیے خصوصی کنٹینر بنادیا گیا ہے، جلسے میں شرکت کیلئے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔