• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI آج اسلام آباد میں میدان سجانے کو تیار، 36 کنٹینرز پر مشتمل اسٹیج

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آج ہونےوالے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔

مرکزی اسٹیج 36 کنٹینرز لگا کر بنایا گیا ہے جبکہ سینئر لیڈرشپ کیلئے بھی خصوصی کنٹینر لگادیا گیا۔

جلسہ گاہ میں خواتین کیلئے خصوصی انکلوژر تیار کیا گیا ہے اور 800 کرسیاں لگادی گئیں جبکہ خواتین انکلوژرکوحفاظتی شیٹس اورخاردارتار لگا کرالگ کیا گیا ہے۔

جلسہ گاہ میں مرد شرکا کیلئے 6 ہزار کرسیاں لگادی گئی ہیں اور اس حوالے سے منتظمین کا کہنا ہے کہ 30 ہزار کرسیوں کا آرڈر دے رکھا ہے،پریڈ گراؤنڈ میں روشنی اور بجلی کے انتظام کیلئے جنریٹر پہنچا دیا گیا۔

اس کے علاوہ جلسے کی تیاریوں کی نگرانی کیلئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی بھی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک بھر سے سے مزید