دھمکی آمیز خط شاہ محمود قریشی نے ایک سفارتکار سے لکھوایا، علی موسیٰ گیلانی

March 30, 2022

پیپلز پارٹی کے رہنما علی موسیٰ گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دفتر خارجہ کے ایک سفارتکار سے لکھوایا ہے۔

ایک بیان میں علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ سفارتکار سے خود ساختہ خط ملنے کے بعد شاہ محمود قریشی نے اسے عمران خان کو پہنچایا، خط کے معاملے کے مکمل حقائق سے ذاتی طور پر واقف ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی اور دفتر خارجہ اس جعلی سازی کے اصل کردار ہیں، وزیر خارجہ اور دفتر خارجہ لیٹر گیٹ اسکینڈل میں بری طرح پھنس چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان، شاہ محمود اور فارن آفس کے ملوث کرداروں کو اس اسکینڈل سے نہیں نکلنے دیں گے۔