نئی تاریخ رقم ہوگی، عدم اعتماد کامیاب ہوگی، آصف زرداری

March 31, 2022

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے تحریک عدم اعتماد واپس لیےجانے کے امکان کو مسترد کردیا۔

پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ نئی تاریخ رقم ہوگی اور تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔

صحافی کے سوال پوچھنے پر کہ اپوزیشن حکومت کو این آر او دینے پر شفقت کا مظاہرہ کرے گی؟

آصف زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بالکل نہیں۔