کے پی بلدیاتی انتخابات: پی ٹی آئی 24 نشستوں پر کامیاب، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج

April 01, 2022

خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 65 تحصیل کونسلوں میں سے 58 کے غیر حتمی غیر سرکاری مکمل نتائج سامنے آگئے ہیں۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 24، جے یو آئی (ف) 10 تحصیل کونسل میں کامیاب ہوئی ہے، جبکہ 9 تحصیل کونسل میں آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مر حلے میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن 5 ، جماعت اسلامی 3 تحصیل کونسلوں میں کامیاب ہوئی ہے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 2، عوامی نیشنل پارٹی 2 تحصیل کونسلوں میں کامیاب ہوئی، جبکہ ایک تحصیل کونسل میں ایم ڈبلیو ایم، ایک میں راہ حق پارٹی کامیاب ہوئی۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی وطن پارٹی کو بھی ایک تحصیل کونسل میں کامیابی ملی۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی حاصل کرنے پر وزیر اعلیٰ کے پی اور پی ٹی آئی کے ذمہ داران کو مبارک باد دی ہے۔