پنجاب اسمبلی کی لائٹیں، لفٹ اور پنکھے بند، اپوزیشن کا احتجاج

April 03, 2022

پنجاب اسمبلی کی لائٹیں، لفٹ اور پنکھے بند کردیے گئے ہیں، جس کے خلاف اپوزیشن نےا حتجاج کیا۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن گیلری کی لائٹس اور پنکھے بھی بند کردیے گئے۔

اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی میں موجود ہیں، اس اقدام پر ن لیگی رہنما رانا مشہود اسمبلی اسٹاف پر برس پڑے۔

اسمبلی میں ن لیگ، ترین گروپ، علیم خان گروپ، اسد کھوکھر گروپ اور آزاد ممبران شامل ہیں۔

اپوزیشن اور اتحادی ارکان کا دو روزہ تک پنجاب اسمبلی کے قریب رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپوزیشن کی خواتین اور مرد ارکان اسمبلی کے لیے علیحدہ علیحدہ رہائش کا انتظام کردیا گیا ہے۔