ویڈیو: عمران خان نے دوران خطاب ’روزے‘ میں پانی مانگ لیا

April 06, 2022

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز دورۂ لاہور کے دوران گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔

گورنر ہاؤس لاہور میں کارکنوں سے خطاب کے دوران عمران خان کو اچانک کھانسی کا دورہ پڑ گیا۔

عمران خان دورانِ خطاب کھانسنے کے بعد اچانک پانی مانگ لیتے ہیں، وہاں کھڑے شخص کی جانب سے انہیں بتایا جاتا ہے کہ ’آپ کا روزہ ہے ۔‘

روزے میں پانی مانگنے کی غلطی کی نشاندہی کے بعد عمران خان ’اوہ‘ کہہ کر خطاب جاری رکھتے ہیں۔

عمران خان کی روزے میں پانی مانگنے کی ایک منٹ اور 5 سیکنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کے ساتھ گردش کررہی ہے۔