• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امر بالمعروف جلسہ، کیا عمران خان رو پڑے تھے؟

 دعویٰ کیا جارہا ہے کہ عمران خان امر بالمعروف جلسے سے خطاب کے دوران  اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے تھے۔

سوشل میڈیا پر عمران خان کی دورانِ خطاب کا ایک ویڈیو کِلپ تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان کی خطاب کرتے ہوئے گِھگّھی بندھ گئی تھی۔

عمران خان کہتے ہیں کہ ، ہمیں دھمکیاں مل رہی ہیں ، میں عوام کو اور میڈیا کو کہہ رہا ہوں کہ ہم کتنی دیر اس طرح گزارا کریں گے۔

وزیر اعظم یہ بات کہتے کہتے دانت پیسنے اور ہونٹ چبانے لگتے ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے جذبات قابو میں کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ایسے میں پیچھے پارٹی ترانہ بجا دیا جاتا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید