سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے حق اور مخالفت میں ٹرینڈ سر فہرست رہے

April 08, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ کی جانب سے قومی اسمبلی بحال کرنے اور ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیے جانے کے فیصلے کے بعد سے ملک میں ٹوئٹر پر عدالت عظمیٰ کے حق اور اس کیخلاف ٹرینڈ ٹاپ پر آگئے۔ حکمران جماعت پی ٹی آئی کے حامیوں نے سپریم کورٹ کیخلاف ’’امریکی جج جیت گئے ‘‘ کا ٹرینڈ چلایا جبکہ دوسری جانب ٹوئٹر صارفین نے سپریم کورٹ کے حق میں بھی ٹوئٹس کیں ، کئی صارفین نے لکھا کہ سپریم کورٹ کے ججز نے نظریہ ضرورت کو دفن کردیا ہے ، انہوں نے فیصلے کو تاریخی قرار دیا ۔