امریکا: نئے سفیرِپاکستان کی امریکی افواج اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں سے ملاقات

April 08, 2022

—فائل فوٹو

امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر مسعود خان نے امریکی افواج اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں سے ملاقات کی ہے۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں نئے پاکستانی سفیر مسعود خان نے امریکی اہلکاروں کے ساتھ نیشنل وارکالج میں ملاقات کی۔

اس موقع پر نئے پاکستانی سفیر مسعود خان نے پاک امریکا تعلقات پر بریفنگ دی۔

ملاقات میں پاک امریکا عسکری تعلقات اور خطے کی صورتِ حال پر گفتگو بھی ہوئی۔

نئے سفیر کون ہیں؟

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے سابق صدر اور سفارت کاری کے شعبے میں مہارت رکھنے والی اہم شخصیت سردار مسعود خان کو امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

بین الااقوامی امور کے ماہرین کے مطابق سردار مسعود خان نے دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو بہترین انداز میں پیش کیا ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی امریکا میں بطور سفیر تعیناتی مسئلہ کشمیر کو امریکا سمیت عالمی برادری میں ایک نئی بلندی پر لے جا سکتی ہے۔