کراچی میں سمندری ہوائیں بحال، گرمی کی شدت میں کمی کا امکان

April 09, 2022

کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئی ہیں، گرمی کی شدت میں کل کے مقابلے میں کچھ کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 14 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، جس میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔

24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔