ایمن سلیم نے شوبز انڈسٹری میں واپسی کی وجہ بتادی

April 12, 2022

ایمن سلیم، فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن سلیم نے اسکرین پر واپسی کی وجہ بتادی ہے۔

ایمن سلیم نے صرف ایک پراجیکٹ میں کام کرنے کے بعد ہی انڈسٹری کو خیر آباد کہہ دیا تھا اور پھر کچھ عرصے بعداسکرین پر واپس آنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

ایمن سلیم نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اسکرین پر واپس آنے کے فیصلے کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ’جب میں نے انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تو کچھ لوگوں نے کہا کہ آپ بہت ناشکری کررہی ہیں، لوگوں نے آپ کے پہلے ہی پراجیکٹ کو اتنا پسند کیا اور آپ یوں انڈسٹری چھوڑ کر جارہی ہیں جس کے بعد مجھے احساس ہوا کہ مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے اور لوگ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں‘۔

ایمن سلیم نے کہا کہ’ لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ وہ ناشکری کررہی تھیں، ان کے لیےان ساری چیزوں کی بہت اہمیت تھی‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’میرے اسکرین پر آنے کی بہت سی وجوہات تھیں لیکن سب سے بڑی وجہ یہ لوگوں کی طرف سے ملنے والا پیار ہے‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’توقع نہیں تھی کہ لوگ اُن کے شوبزانڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے کے فیصلے سے ناخوش ہوں گے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’کیونکہ صرف ایک ہی تو پراجیکٹ کیا تھا تواس لیے ان کا خیال تھا کہ وہ یہ اعلان کریں گی تو لوگ یہی سمجھیں گے کہ اسے اچھے پراجیکٹس آفر نہیں ہوئے ہوں گے تو اس لیے جانے کا فیصلہ کیا‘۔

ایمن سلیم نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ’ بہت شکریہ لوگوں کا جنہوں نے اتنا پیار دیا اور وہ کوشش کریں گی آگے بھی وہ ایسا ہی کام کریں جو لوگوں کو پسند آئے‘۔