پی ٹی آئی کی حمایت کرنیوالے فنکاروں پر ریحام خان کا دلچسپ تبصرہ

April 17, 2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پی ٹی آئی کی حمایت کرنے والے فنکاروں کو ممی ڈیڈی اداکار قرار دے دیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ جو ممی ڈیڈی اداکار تحریک انصاف کا اقتدار جانے پر احتجاج کر رہے ہیں، کاش کشمیر پر بھی اتنا ہی احتجاج کیا ہوتا تو کیا ہی بات تھی۔