ریحام خان نے پی ٹی آئی سے عثمان بزدار سے متعلق سوال پوچھ لیا

April 23, 2022

سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پی ٹی آئی سے عثمان بزدار سے متعلق سوال پوچھ لیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کو تو 35 سال میں پھر بھی حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی اور دیگر قائدین مل گئے۔

ریحام خان نے کہا کہ پوچھنا یہ تھا کہ تحریک انصاف کو 25 سال میں صرف عثمان بزدار جیسا قابل شخص ہی ملا تھا؟