عمران خان کی بیرونی سازش کی تکرار سیاسی مظلوم بننے کی ناکام کوشش ہے، جاوید لطیف

April 23, 2022

مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان کی بیرونی سازش کی تکرار سیاسی مظلومیت کی ناکام کوشش ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں میاں جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان کی زیر سربراہی قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) میں ایجنسیز نے بتایا کہ سازش نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سازش کی تکرار کرکے عمران خان سیاسی مظلوم بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے استفسار کیا کہ پرویز الہٰی کو کامیابی نہ مل سکی، یہ کس ملک کی سازش تھی؟ آزاد کشمیر میں وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف کس ملک کے کہنے پر سازش کی؟

اُن کا کہنا تھا کہ آئینی طریقے سے حکومت ہٹانا سازش ہے یا پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دینا؟ اور روز تھرڈ ایمپائر کو حکومت گرانے کی آوازیں دینا آئینی تھا یا غیرآئینی؟