نیازی کی ناتجربہ کاری کا خمیازہ ملکر بھگتنا پڑے گا، شہزاد سعید چیمہ

April 24, 2022

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن شہزاد سعید چیمہ کا کہنا ہے کہ نیازی اینڈ کمپنی کی ناتجربہ کاری کا خمیازہ ملکر بھگتنا پڑے گا۔

ایک بیان میں شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ گردشی قرضے کو کھربوں روپے تک پہنچانے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کارکردگی کے نام پر قوم کو لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کر دیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سبسڈی کا چورن بیچنے والوں نے قوم کو دھوکے میں رکھا۔