زاہد احمد کا ریحام خان پر دلچسپ انداز میں طنز

April 25, 2022

فوٹو، فائل

معروف پاکستانی اداکار زاہد احمد نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ، ریحام خان پر بڑے دلچسپ انداز میں طنز کیا ہے۔

زاہد احمد نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ریحام خان کے ایک ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے، جس میں ریحام خان نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان پر زیادہ توجہ دینے کے بجائے ہمیں قوم کو متحد کرنے کی طرف توجہ دینی چاہیے۔

اداکار نے یہ اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ریحام خان سے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ’ اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے کہ ہم آپ پر توجہ دینا بند کردیں‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’میرا مطلب ہے کہ باغ میں اور بھی تو بہت سارے سانپ ہیں‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ریحام خان نے ٹوئٹر پر پیپلز پارٹی کی رہنما سحر کامران کی ایک ٹوئٹ پر اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ عمران خان پر زیادہ توجہ نہ دی جائے۔