شب قدر پر مساجد میں عبادت کیلئے خصوصی اہتمام

April 29, 2022

شب قدر کے موقع پر آج ملک بھر کی مساجد میں نماز تراویح کیلئے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے، متعدد مساجد میں آج تراویح میں ختم القرآن ہوا۔

ستائیسویں شب میں عبادات کے لیے مساجد میں خصوصی اہتمام کیا گیا ہے اور ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں۔

بیشتر شہری رات بھر مساجد میں قیام کریں گے، نوافل کی ادائیگی، تلاوت قرآن پاک اور دعا و استغفار کریں گے۔