• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو کے بجلی کے کوٹے میں مزید کمی، عوام پریشان

لیسکو کے بجلی کے کوٹے میں مزید کمی کردی گئی، لیسکو کا کوٹا 3400 میگاواٹ رہ گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق لیسکو کے کئی گرڈ اسٹیشن بند کردیے گئے ہیں جبکہ لاہور میں ہر دو گھنٹے بعد ایک گھنٹے کیلئے فیڈرز بند کیے جارہے ہیں۔

ماہ رمضان میں لاہور میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 6 سے 8 گھنٹے ہوگیا ہے،جس کی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بحران کم نہیں ہوسکا جس کے باعث روزے داروں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

لوڈشیڈنگ کی وجہ سے خواتین کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، افطار اور سحری میں بجلی کی بندش کے باعث امور خانہ داری کی ادائیگی مشکل ہوگئی ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک بھی کراچی میں عید سے پہلے لوڈشیڈنگ مزید 2 گھنٹے بڑھانے کا اعلان کرچکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید