ملتان، شہباز شریف اسپتال میں دھماکا سلنڈر کا نہیں تھا، سی پی او

April 30, 2022

سی پی او خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ملتان میں شہباز شریف اسپتال میں دھماکا سلنڈر کا نہیں تھا۔

سی پی او خرم شہزاد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لیبارٹری میں گیسز خارج ہوئیں اور کیمیکل کی وجہ سے دھماکا ہوا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی گیسز کے اخراج اور کیمیکل دھماکے کی رپورٹ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان کے شہباز شریف اسپتال میں دھماکے سے قریبی عمارتیں متاثر ہوئی تھیں اور علاقے کی بجلی بند ہوگئی تھی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق دھماکے میں لیب کے 2 ملازم جھلس گئے، جنہیں برن یونٹ منتقل کردیا گیا۔