عثمان بزدار کی سیکیورٹی کو واپس بلا لیا گیا

April 30, 2022

سردار عثمان بزدار کی بطور وزیرِ اعلیٰ سیکیورٹی کو واپس بلا لیا گیا ہے، سیکیورٹی کے افراد عثمان بزدار کے ساتھ پنجاب اسمبلی پہنچے تھے۔

اس موقع پر عثمان بزدارکی سیکیورٹی کے لیے صرف 2 سے3 افراد کو پنجاب اسمبلی چھوڑا گیا تھا۔

’جیو نیوز‘ نے عثمان بزدار سے سوال کیا کہ آپ کا سیکیورٹی اسٹاف آپ کو چھوڑ کر اسمبلی سے چلا گیا۔

عثمان بزدار نے جواب دیا کہ مجھے نہیں پتہ، میں نے اپنے اسٹاف کو خود اسمبلی سے بھیجا ہے۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے بحالی کے بعد عثمان بزدار اور ان کی کابینہ کے وزراء پنجاب اسمبلی پہنچے تھے۔

پنجاب اسمبلی پہنچنے والے بزدار کابینہ کے وزراء میں میاں اسلم اقبال، ڈاکٹر مراد راس، میاں محمود الرشید، عنصر مجید نیازی، اخلاق احمد، باؤ رضوان، حسین بہادر دریشک، محسن لغاری اور یاسمین راشد شامل تھے۔

پنجاب اسمبلی میں عثمان بزدار کی صدارت میں ان کی کابینہ کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔