سندھ حکومت کا عیدالفطر پر قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان

April 30, 2022

سندھ حکومت کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر صوبے کی مختلف جیلوں میں سزا یافتہ قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

سندھ حکومت نے قیدیوں کی 180 دن یعنی 6 مہینے کی سزا معاف کی ہے، معافی کا اطلاق ایسے قیدیوں پر نہیں ہوگا جو سزائے موت، اغواء برائے تاوان، قتل، ریاست کے خلاف مہم جوئی اور دہشت گردی کے کیسز میں ملوث ہیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے عید الفطر پر سزا میں ملنے والی اس معافی سے صوبے بھر کی جیلوں میں قید 1202 قیدیوں کو فائدہ ہوگا جن میں سینٹرل جیل کے 371، حیدرآباد 264، سکھر 233، لاڑکانہ 101، خیرپور 63، میرپورخاص 47، ویمن جیل کراچی 8، ملیر 88، شہید بے نظیر آباد 2، دادو 1، گھوٹکی 1، لاڑکانہ 1، حیدرآباد اور نارا جیل 13، انڈسٹریل اسکول کراچی 1، انڈسٹریل اسکول سکھر 1، اسپیشل ویمن جیل حیدرآباد 3 اور اسپیشل ویمن پریزن سکھر 4 شامل ہیں۔