کراچی، دوپہر میں گرد آلود ہواؤں کی رفتار بڑھنے کا امکان

May 02, 2022

فائل فوٹو

چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی گرد آلود تیز ہواؤں کی لپیٹ میں ہے، دوپہر میں ہواؤں کی رفتار مزید بڑھ سکتی ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق شہر قائد میں جنوب مغرب سے ہوائیں 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ دوپہر تک کھلے علاقوں میں گردوغبار کے طوفان کی سی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ تیز ہواؤںکے سبب شہر میں گرمی کی شدت میں کچھ کمی آئی ہے،کراچی میں آج پارہ 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عید کے دنوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، عید کے دنوں میں پارہ 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔