ریحام خان نے ٹوئٹر صارفین سے کیا تجویز مانگی؟

May 02, 2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی فلم کے حوالے سے ٹوئٹر صارفین سے مدد طلب کرلی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان نے اپنی نئی فیچر فلم کے ٹائٹل کے حوالے سے تجویز مانگی ہے۔

خیال رہے کہ ریحام خان کی پروڈکشن میں بننے والی پاکستانی فلم ’جانان‘ ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی ثقافت کی عکاسی کرتی فلم ’جانان‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، فلم ریحام خان پروڈکشن کے بینر تلے ہدایتکار اظفر جعفری کی ڈائریکشن میں بنائی گئی ہے۔

فلم کی کہانی بوسیدہ رسم و رواج کے درمیان پنپنے والی محبت کی داستان سے متعلق ہے، فلم کے مرکزی کرداروں میں دلکش اداکارہ ارمینہ خان، بلال اشرف، خوبرو علی اور رحمٰن خان شامل ہیں۔