• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ سے بہت کچھ سیکھتا ہوں: وکی کوشل

بالی ووڈ اداکار وکی کوشل نے اپنی اہلیہ و اداکارہ کترینہ کے بارے میں کہا ہے کہ وہ اُن سے بہت کچھ سیکھتے ہیں اور اہلیہ کا اُن کی زندگی پر ایک گہرا مثبت اثر پڑا ہے۔

وکی کوشل اور کترینہ کیف جب بھی ایک دوسرے کے انسٹاگرام پروفائلز پر نظر آتے ہیں تو اکثر انٹرنیٹ کو آگ لگا دیتے ہیں، جوڑے نے گزشتہ سال دسمبر میں راجستھان میں شادی کی، اس میں ان کے خاندان اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔ 

اب، ہیلو انڈیا میگزین کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں وکی نے اپنی اہلیہ کترینہ کے لیے اپنے جذبات کے بارے میں کھل کر بات کی۔

وکی کوشل نے کہا کہ وہ کترینہ سے شادی پر خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں، وہ ایک ذہین اور ہمدرد خاتون ہیں۔

اداکار نے کہا کہ کترینہ میری زندگی کے ہر پہلو پر بہت اثر رکھتی ہیں، میں بہت خوش قسمت ہوں کہ کترینہ میں ایک جیون ساتھی ملا کیونکہ وہ ایک انتہائی سمجھدار انسان ہے، میں ان سے ہر ایک دن بہت کچھ سیکھتا ہوں۔

واضح رہےے کہ یہ پہلا موقع ہے جب وکی کوشل نے اپنی اہلیہ کترینہ کیف کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید