عمران خان ملک گھمبیر حالات میں چھوڑ کر گئے، مفتاح اسماعیل

May 03, 2022

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک گھمبیر حالات میں چھوڑ کر گئے ہیں، ہم محنت کررہے ہیں جلد خوشخبریاں دیں گے۔

نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اللّٰہ کا بڑا کرم ہے مجھ جیسے گناہ گار کو روضہ پاک کی زیارت کا شرف ملا، مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی کرنے والوں کو اللّٰہ ہدایت دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم تو بے گناہ تھے پھر بھی جیل میں بند کیے گئے، پتہ چلے گا فرح گوگی صاحبہ پرائیوٹ جہازوں میں کیسے گھومتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرانفسر پوسٹنگ پر وزیراعظم ہاؤس سے کون فون کرتا تھا، شہزاد اکبر اور زلفی بخاری پر بھی بات ہوگی۔