کرینہ کپور کی عید پر پرفیکٹ فیملی تصویر لینے کی کوشش ناکام

May 03, 2022

بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور کی عیدالفطر پر فیملی کی پرفیکٹ تصویر لینے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کرینہ کپور نے عید کے موقع پر نواب خاندان کی فیملی تصویر شیئر کی۔

تصویر میں سیف علی خان، سوہا علی خان، کُنال کیمو اور خاندان کے بچے موجود ہیں۔

کرینہ کپور نے تصویر کے ساتھ درج کیپشن میں پہلے عید مبارک کہا اور پھر لکھا کہ ہمیشہ کوشش رہی کہ اس موقع پر فیملی کی پرفیکٹ تصویر بن جائے گی، لیکن ایسا نہ ہوسکا۔