عتیقہ اوڈھو کے دوسری شادی سے متعلق دلچسپ انکشافات

May 06, 2022

تصویر بشکریہ، بی بی سی

پاکستانی معروف سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اپنی دوسری شادی سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔

عتیقہ اوڈھو کی جانب سے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران اپنی دوسری شادی سے متعلق بات کی گئی۔

عتیقہ اڈھو کا کہنا ہے کہ ’میرے لیے میری دوسری شادی شرمندگی کا باعث اس وقت بنی کہ جب میرا اس عمر میں نکاح ہو رہا تھا کہ میرا نواسہ میری گود میں بیٹھا ہوا تھا اور باقی سب خاندان کے لوگ اُن کے سامنے بیٹھے اُنہیں دیکھ رہے تھے۔‘

عتیقہ اوڈھو نے مزید کہا کہ ’اس عمر میں شادی کے لیے پہلے محبت ہونا ضروری ہے، انہوں نے شادی کر کے اچھا فیصلہ کیا، شادی کے آغاز میں اُن کی اور اُن کے دوسرے شوہر، ثمر علی خان کی اولاد خوش نہیں تھی۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’میری شادی شدہ بیٹی کا مجھ سے سوال تھا کہ میری دوسری شادی پر وہ اپنے سسرال میں کیا جواب دے گی، جس پر میں نے اپنی بیٹی کو سمجھایا تھا کہ اپنے سسرال میں کہہ دینا کہ میری ماں جائز کام کرنے جا رہی ہے ناجائز نہیں۔‘

عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا کہ ’شادی کی پیشکش میں نے ثمر علی خان کو کی تھی، دس سال ایک ساتھ گزارے ہیں، شادی کے شروع کے برسوں میں بہت گھومے پھرے، کورونا لاک ڈاؤن کے دوران سارا وقت ایک ساتھ گزارا، بڑھاپے کے لیے ساتھی کا ہونا ضروری ہے۔‘