انٹر بینک میں ڈالر 1.35 روپے اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپے تک مہنگا

May 07, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ ، روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ،انٹر بینک میں ڈالر 1.35 روپے اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپے تک مہنگا ہو گیا ،پاونڈ کی قیمت 3 روپے کم ہو گئی ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 1.35روپے کے اضافے سے 185.30 روپے سے بڑھ کر 186.65 روپے اور قیمت فروخت 1.30 روپے کے اضافے سے 185.50 روپے سے بڑھ کر 186.80 روپے ہو گئی ہے ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے 185.50 روپے سے بڑھ کر 186.50 روپے اور قیمت فروخت 50پیسے کے اضافے سے 186.50 روپے سے بڑھ کر 187.00 روپے ہو گئی ہے ، فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 50پیسے کے اضافے سے 195.00 روپے سے بڑھ کر 195.50 روپے اور قیمت فروخت 50پیسے کی کمی سے 198.00 روپے سے کم ہو کر 197.50 روپے ہو گئی ہے ،جبکہ 3 روپے کی کمی سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 233.00 روپے سے کم ہو کر 230.00 روپے اور قیمت فروخت 238.00 روپے سے کم ہو کر 235.00 روپے ہو گئی ہے۔