ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، تجارتی میلے میں شرکت کیلئے 10 مئی تک درخواستیں طلب

May 07, 2022

اسلام آباد(اے پی پی)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے دارالسلام ، تنزانیہ میں منعقد ہونے والے ʼʼ46ویں دارالسلام بین الاقوامی تجارتی میلے ʼʼ میں شرکت کے لئے 10مئی 2022تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 16روز تک جاری رہنے والی عالمی تجارتی نمائش کا انعقاد 28جون تا 13جولائی 2022کو ہو گا جس میں خوراک و مشروبات ، ٹیکسٹائل اور ملبوسات ، ادویات ، کاسمیٹکس ، انجینئرنگ و تعمیراتی سامان ، آٹوپارٹس، الیکٹریکل ، کیمیکلز ، فرنیچر ، دستکاریوں سمیت دیگر مختلف مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات /خدمات کی نمائش کے ساتھ ساتھ درآمد کنند گان سے کاروباری معاملات بھی طے کر سکیں گے۔