حکومت ملک کے امن و امان کو تباہ برباد کرنے کی دھمکی دے رہی ہے، فرخ حبیب

May 07, 2022

فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے امن و امان کو تباہ برباد کرنے کی دھمکی دے رہی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ اور ن لیگی رہنما رانا ثناءاللّٰہ کی گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہیہ لوگ گلی محلوں کی سطح پر فساد اور ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ منشیات کے مقدمے میں پیشی پر آنے والا شخص قوم کو قانون کی بالادستی کا درس دے رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے دور میں ایک بھی سیاسی مخالف پر کوئی انتقامی مقدمہ نہیں بنایا۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ غلامی نامنظور تحریک کی مقبولیت سے حکومت کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئی ہیں۔