کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں رکشہ الٹنے سے بہن جاں بحق جبکہ بھائی زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں خدا کی بستی کے قریب تیز رفتار رکشہ الٹ گیا، حادثے میں بہن جاں بحق جبکہ بھائی شدید زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق بچی کی شناخت 12 سالہ سیرل کے نام سے ہوئی جبکہ حادثے میں زخمی بچے کی شناخت 5 سالہ ایان سے ہوئی۔
جاں بحق بچی کی لاش اور زخمی بچے کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔