پاکستان، اومیکرون کے نئے ویریئنٹ کے پہلے کیس کی تصدیق

May 09, 2022

پاکستان میں اومیکرون کے نئے سب ویریئنٹ کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق پاکستان میں ’جینوم‘ کی ترتیب کے ذریعے سب ویریئنٹ کی تصدیق ہوئی ہے، نئے ویریئنٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

این آئی ایچ کی جانب سے اومیکرون کے نئے ویریئنٹ سے بچاؤ کے لیے کہا گیا ہے کہ بہترین احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کورونا ویکسینیشن کروائیں۔

این آئی ایچ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی ابتدائی ویکسین مکمل کروائیں، ویکسینیشن مکمل ہونے کے 6 مہینے کے بعد بوسٹر ڈوز لگوائیں۔