• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اومیکرون پچھلے کووڈ ویریئنٹس کی طرح شدید ہے، تحقیق

کراچی (نیوز ڈیسک) ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اومیکرون پچھلے کووڈ ویریئنٹس کی طرح شدید ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں ایک بڑے مطالعہ سے پتہ چلا ہے کہ سارس کو2 وائرس کا اومیکرون ویریئنٹ پچھلے مطالعات میں کیے گئے مفروضوں کے برعکس فطری طور پر پچھلے ویریئنٹس کی طرح شدید ہے۔ پچھلے مفروضوں میں کہا گیا تھا کہ یہ زیادہ قابل ترسیل ہے لیکن کم شدید ہے۔ گزشتہ دو سالوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہ جب دنیا بھر میں مختلف ویریئنٹس پھیلے ہوئے تھے، ایک لاکھ 30 ہزار کووڈ مریضوں کے ریکارڈز پر مبنی تحقیق کرنے والے چار سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہمیں پتہ چلا کہ اسپتال میں داخل ہونے اور اموات کے خطرات اس دورانیے میں تقریباً ایک جیسے تھے۔
اہم خبریں سے مزید