آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز فٹنس مسائل سے دوچار

May 13, 2022

فائل فوٹو

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے۔

آسٹریلوی کرکٹ ویب سائٹ کی ایک خبر کے مطابق آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز فٹنس کے مسائل سے دوچار ہیں۔

کرکٹ ویب سائٹ کا اپنی خبر میں کہنا ہے کہ پیٹ کمنز آرام کیلئے سڈنی واپس آ رہے ہیں ۔

کمنز فٹنس دورۂ سری لنکا سے قبل فٹ ہونے کے لیے پر امید ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلین ٹیسٹ ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز نے کی اور سیریز اپنے نام کی تھی۔