وزیراعلیٰ کی ہدایت بھی کام نہ آئی، کے الیکٹرک نے بدترین لوڈشیڈنگ جاری رکھی

May 14, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت بھی کام نہ آئی کے الیکٹرک نے کراچی میں جاری بد ترین لوڈشیڈنگ میں کمی نہ کی شہر ی دن اور رات جمعے کے روز تین سے چار بار اور مجموعی طور پرچھ سے دس بارہ گھنٹے ہونے والی بجلی کی بندش نے ان کا جینا دوبھر رکھا شدید گرم موسم میں لوگ تڑپتے رہے.

لیکن کے الیکٹرک سمیت ان کی کوئی سننے والا نہیں تھا صارفین کا کہنا تھا کہ کہ کے الیکٹرک کی پرائیویٹائزیش کے وقت شہر میں اتنی لوڈشیڈنگ نہ تھی جتنی اب ہےسترہ سال گزرنے کے باوجود صورتحال خراب ہے اگر ادارہ سنجیدہ ہوتا تو ابتک لوڈشیڈنگ ختم ہو چکی ہوتی.

جمعے کے دن سو فی صد بل ادا کرنے والے علاقوں میں کے الیکٹرک نے چار بار اور چھ گھنٹے تک بجلی بند کی جبکہ کراچی کے مضافاتی علاقوں لانڈھی ،ابراہیم حیدری،بن قاسم ،گڈاپ،شاہ لطیف ٹاون ،سپر ہائی وے کے اطراف کی آبادیاں ،سہراب گوٹھ ،سرجانی ٹاون،منگھوپیر،ایوب گوٹھ،بلدیہ ٹاون،مواچھ گوٹھ،ہاکس بے ،یونس آباد،کیماڑی سمیت ایسے تمام علاقوں میں دس سے بارہ اور بعض میں سولہ گھنٹے تک بجلی بند ہونے کی اطلاعات ملیں کراچی میں جمعے کو بدترین لوڈشیڈنگ کا پانچوان دن تھا.

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک کو فوری لوڈشیڈنگ میں کمی لانے کی ہدایت کی تھیلیکن رات گئے تک کمی نہ ہو سکی صارفین نے کہا کہ سب سے زیادہ تکلیف دہ بات رات کو ہونے والی لوڈشیڈنگ ہے جنریٹر یا یو پی ایس کی سہولت نہ رکھنے والے مکانوں کے لوگ سو نہیں پاتے نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے اگلے روز ان کے کام بری طرح متاثر ہوتے ہیں.

ان کا کہنا ہے کہ ہم پر رحم کیا جائے اور بہتر ہوگا کہ رات گیارہ سے صبح چھ بجے تک لوڈشیڈنگ نہ کی جائے دوسری جانب کے الیکڑککی جانب سے موجودہ لوڈشیڈنگ میں کمی یا یہ سلسلہ کب ختم ہو گا اب تک کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔