ہنزہ، 6 روز بعد آمدورفت کیلئے پل بنا دیا گیا

May 14, 2022

اسکرین گریب

ہنزہ میں حسن آباد کے تباہ ہونے والے پُل کی آمد و رفت کے لیے 6 روز بعد تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ہنزہ کے مطابق آمد و رفت کے لیے پل مقامی افراد، علی آباد شہر جانےکے لیےاستعمال کریں گے جبکہ سیاح اب بھی متبادل روڈ شاہراہ نگر استعمال کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر ہنزہ کے مطابق حسن آباد اور مرتضیٰ آباد کے لیے پینے کا پانی بحال کر دیا گیا ہے جبکہ علی آباد میں پینے کے پانی کا مسئلہ اب تک حل نہیں ہو سکا ہے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی وادیٔ ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کے اخراج نے تباہی مچا دی تھی جس کے بعد حسن آباد میں پل گرنے کے بعد 22 گھروں کو خالی کرا لیا تھا۔

پُل گرنے کے نتیجے میں علی آباد شہر اور حسن آباد گاؤں میں زرعی اور پینے کے پانی کا نظام تباہ ہو گیا تھا اور 2 بجلی گھر بھی متاثر ہوئے تھے۔