سلمان خان نئی فلم میں کیسے نظر آئیں گے؟ اسٹار اداکار نے تصویر شیئر کردی

May 14, 2022

فوٹو بشکریہ سلمان خان / انسٹاگرام

بھارت کے سپر اسٹار سلمان خان اپنی نئی فلم میں کیسے نظر آئیں گے؟ یہ تجسس خود بالی ووڈ کے سلطان نے ختم کردیا۔

خیال رہے کہ سلمان خان کی نئی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے۔

فلم میں سلمان نے اپنے گیٹ اپ سے متعلق پرستاروں کے تجسس کو ختم کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئرکردی، اس تصویر میں سیاہ لباس میں ملبوس سلمان کے لمبے بال ہیں،وہ ممکنہ طور پر ایکشن سین کرتے نظر آرہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر اپنی بہترین پرفارمنس دینے کو تیار ہیں۔

بالی ووڈ کے سلطان نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی تحریر کیا کہ ’نئی فلم کی شوٹنگ شروع ہوتی ہے۔‘


ان کی اس پوسٹ پر مداحوں کے تبصروں کا بھی نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا، جہاں ایک نے تحریر کیا کہ ’بھائی واپس آگئے‘، تو ایک نے کہا کہ ’بھائی کی واپسی کا بےصبری سے انتظار ہے۔‘