ہما قریشی اور سہیل خان کے درمیان قریبی تعلقات قائم تھے؟

May 16, 2022

فائل فوٹو

چند سال قبل بھارتی میڈیا پر ایسی خبریں سامنے آئی تھیں جن میں بتایا گیا تھا کہ سہیل خان اور اداکارہ ہما قریشی کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بھی قیاس کیا گیا تھا کہ ہما قریشی کا سہیل خان کی بیوی سیما سے جھگڑا تھا، ہما قریشی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان دے کر تمام افواہوں کو غلط قرار دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سہیل ان کے بھائی کی طرح ہے۔

اس کے بعد، ہما کو سہیل خان اور سیما کی ایک فلم کی اسکریننگ میں نظر انداز کرنے کے بارے میں خبریں آئیں۔ تاہم ہما نے ان افواہوں کو قبول نہیں کیا۔

سیما اور سہیل کی طلاق:

سہیل خان اور سیما خان مبینہ طور پر 2017ء سے الگ رہ رہے ہیں۔

دونوں کو 13 مئی کو ممبئی میں فیملی کورٹ کے باہر دیکھا گیا جب اُنہوں نے طلاق کی درخواست دائر کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ڈرائع نے بتایا ہے کہ طلاق کے فیصلے سے متعلق جوڑی نے کسی کو مطلع نہیں کیا، دونوں نے ایک ساتھ اس فیصلے کو نجی رکھنے اور طلاق دائر کرنے کا ارادہ کیا ہے۔