وزیراعظم کا چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

May 17, 2022

وزیراعظم شہباز شریف کا چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں انہوںنے کراچی یونیورسٹی حملے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی یونیورسٹی میں دہشت گردی کے حملے پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

اس موقع پر چینی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانے اور اقتصادی راہداری جیسے بڑے منصوبوں پر تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔