نعمان اعجاز نے بھی ٹک ٹاک جوائن کرلی، پہلی ویڈیو وائرل

May 17, 2022

اسکرین گریب

پاکستان شوبز انڈسٹری کے منجھے ہوئے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے بھی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنالیا ہے۔

سوشل میڈیا انسٹاگرام پر نعمان اعجاز کی جانب سے اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

اس ویڈیو میں نعمان اعجاز کو دلچسپ ڈائیلاگز پر اداکاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، نعمان اعجاز کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’میری پہلی ٹک ٹاک ویڈیو، انجوائے کریں۔‘

لیجنڈری اداکار کی اس ویڈیو پر شوبز انڈسٹری کے متعدد معروف فنکاروں کی جانب سے خوب داد دی جا رہی ہے اور محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

نعمان اعجاز کی پہلی ٹک ٹاک پر تا حال 30 ہزار ویوز اور سیکڑوں کمنٹس آ چکے ہیں۔

مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے خلافآغاز سے ہی بولنے اور اس ایپ کونوجوان نسل کی تباہی کا ذمہ دار قرار دینے والے اداکارفیروز خان نے بھی اس ایپ پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنایا تھا۔

پاکستان کے متعدد فنکار اب اس ایپلیکیشن کو استعمال کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک ایپلیکشن کو متعدد بار نشے سے مشابہہ قرار دیا جا چکا ہے، اس ایپلیکیشن کو عدالتوں کی جانب سے متعدد بار پابندی کا سامنا بھی رہا ہے۔