• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایان علی نے ’ٹک ٹاک‘ کی دُنیا میں قدم رکھ دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ماڈل و گلوکارہ ایان علی نے بھی میوزک اینڈ سوشل ایپ ’ٹک ٹاک‘ کی دُنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایان علی نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جو اُن کے ’ٹک ٹاک‘ اکاؤنٹ کی پہلی ویڈیو ہے۔


ایان علی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ٹک ٹاک ویڈیو تصاویر پر مبنی ویڈیو ہے۔

ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ایان علی نے مداحوں کو بتایا کہ ’اُنہوں نے ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنالیا ہے اور یہ اُن کی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو ہے۔‘

ایان علی نے مداحوں سے مزید کہا کہ ’وہ اُن کے حالیہ ایلبم کے گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنائیں اور اُن کے ساتھ شیئر کریں۔‘

واضح رہے کہ ماڈل و گلوکارہ ایان علی کو ٹک ٹاک پر اب تک 264 صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

دوسری جانب ایان علی نے 15 گھنٹے قبل ہی اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی ہے جسے اب تک 19صارفین لائک کرچُکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایان علی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی آمدن کا 50 فیصد حصہ فلاحی کاموں کے لیے وقف کریں گی۔

ایان علی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو اپنے فلاحی ادارے کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا تھا کہ اُنہوں نے فلاحی کاموں کے لیے این جی او بنائی ہوئی ہے جس کا ’بی مائے فرینڈ آرگنائزیشن ‘ کے نام سے برطانیہ میں اندراج ہے اور وہاں خواتین اور بچوں کو محفوظ اور بہتر زندگی فراہم کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے، اِس کے علاوہ اُنہیں تمام تر بنیادی ضروریات بھی مہیا کی جارہی ہیں۔


اُن کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے ہمیشہ سوچا کہ وہ دنیا میں بہتری کے لیے کیا کرسکتی ہیں اور بالآخر اُنہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی آمدن کا 50 فیصد حصہ فلاحی کاموں کے لیے وقف کریں گی۔

ایان علی کا مزید کہنا تھا کہ  وہ اپنے ڈیبیو البم اور تمام پروجیکٹس کا 50 فیصد منافع فلاحی کاموں میں وقف کریں گی۔

تازہ ترین