• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی سے اسرائیل کی پرواز سے ہائی جیکنگ سگنل جاری، پائلٹس زیرِ حراست

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسرائیل جانے والے طیارے کے کاک پٹ میں غیر معمولی صورتِ حال رپورٹ ہوئی جب پرواز 34000 فٹ کی بلندی سے گرنے کے انداز میں 17000 فٹ کی بلندی پر آ گئی۔

اس انتہائی غیرمعمولی صورتِ حال میں دوسرے پائلٹ نے مداخلت کی، نارمل پائلٹ نے اسے ایمرجنسی سمجھ کر فور ہنگامی کوڈ جاری کیا۔

تصویر میں طیارے کی فضا میں بلندی اور رفتار— تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر میں طیارے کی فضا میں بلندی اور رفتار— تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

فلائٹ ڈیٹا کے مطابق جارحانہ پائلٹ نے طیارے کو انتہائی سیدھے رخ موڑ دیا، جب نارمل پائلٹ نے طیارہ فوری سنبھالتے کی کوشش کی تو مزاحمت ہوئی، ہاتھا پائی کے دوران طیارہ 9 منٹ میں مزید 4 ہزار فٹ نیچے آیا۔

ذرائع کے مطابق جارحانہ انداز کو دیکھ کر نارمل پائلٹ نے ہائی جیکنگ کوڈ جاری کیا، اس پرتشدد کارروائی کے دوران فضائی عملے نے بھی فوری مداخلت کی، کوڈ آن ہوتے ہی زمین پر موجود ایئر ٹریفک کنٹرولرز الرٹ ہو گئے۔

2 منٹ بعد طیارے کی فضا میں بلندی اور رفتار بدل گئی— تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
2 منٹ بعد طیارے کی فضا میں بلندی اور رفتار بدل گئی— تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

اردن کی فضائی حدود سے طیارے کا رخ موڑ کر سعودی حدود میں لایا گیا، پھر طیارے کو سعودی عرب کے شہر تبوک میں ہنگامی طور پر اتارا گیا، اس موقع پر سعودی سیکیورٹی فورسز نے فوراً رن وے پر جہاز کو گھیرے میں لے لیا۔

حکام کی جانب سے پائلٹس کو حراست میں لے کر بلیک باکس کے ذریعے واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید