عدنان صدیقی کی نواز شریف کے ساتھ ملاقات کا احوال

May 17, 2022

پاکستان کے لیجنڈری سینئر اداکار و پروڈیسر عدنان صدیقی کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو اپنی فلم دیکھنے کی دعوت دی گئی۔

گزشتہ روز لندن میں عدنان صدیقی اور میاں محمد نواز شریف کی ملاقات ہوئی۔

عدنان صدیقی نے لندن میں میڈیا کوملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ ’اُن کی نواز شریف کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی، وہ اپنی فلم ’دم مستم‘ کے حوالے سے یہاں آئے تھے، وہ لندن میں اپنی فلم کی پروموشن کر رہے ہیں، نواز شریف کو دعوت دینے آئے تھے کہ ہماری فلم آ کر دیکھیے، ہم نے بہت محنت کی ہے۔‘

عدنان صدیقی نے مزید بتایا کہ ’ملاقات کے دوران نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی سینما کے لیے بہت کچھ سوچ رہے ہیں، ملاقات کے دوران فلموں کی پالیسیز پر بھی بات چیت ہوئی۔‘