پی ٹی آئی کو اعتماد میں لیے بنا الیکشن نہیں کرائے جاسکتے، فواد چوہدری

May 17, 2022

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، فواد چوہدری کا کہنا ہے کہپی ٹی آئی کو اعتماد میں لیے بنا الیکشن نہیں کرائے جاسکتے۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت سے متعلق بیان دیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ’صرف الیکشن ہی نہیں کرانا ہوتا انتخابی عمل کا با اعتماد ہونا بھی ضروری ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’تحریک انصاف کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی نگراں حکومت نہیں بن سکتی، تحریک انصاف کواعتماد میں لیے بغیر الیکشن کمیشن انتخابات نہیں کرا سکتا۔‘