پی ٹی آئی گوجرانوالہ جلسہ، وزارت داخلہ کا تھریٹ الرٹ

May 17, 2022

وزارت داخلہ نے گوجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جلسے کے لیے تھریٹ الرٹ جاری کردیا ہے۔

وزارت داخلہ نے تھریٹ الرٹ میں کہا ہے کہ گوجرانوالہ جلسے سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی فول پروف بنائی جائے۔

وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم کےلیے بلٹ پروف اور جیمرز والی گاڑی استعمال کی جائے۔

تھریٹ الرٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ عمران خان کی تقریر کے لیے بلٹ پروف شیشہ استعمال کیا جائے۔

وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم کے بنی گالہ ہاؤس کے ملازمین کی سیکیورٹی کلیئرنس کی بھی ہدایت کی ہے۔